بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پارا چنار سیف سٹی پراجیکٹ پر بھی کام شروع،میجر جنرل آصف غفور باجوہ

پارا چنار سیف سٹی پراجیکٹ پر بھی کام شروع،میجر جنرل آصف غفور باجوہ


راولپنڈی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی فرقے سے بالاتر پاکستانی مسلمان ہیں ہر جگہ کی سکیورٹی ہمارے لئے اہم ہے ہم نے دہشتگردی کو متحد ہو کر شکست دینی ہے ۔ پارا چنار کو محفوظ بنانے کے لئے خصوصی دستے بھیج دیئے ہیں اور پارا چنار سیف سٹی پراجیکٹ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی سے متعلق معاملات کے لئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر اقدامات کا حکم دے دیا ہے اور پارا چنار کو محفوظ بنانے کے لئے پاک فوج کے خصوصی دستے بھی بھیج دیئے گئے ہیں ۔

پہلے مرحلے میں پاک افغان بارڈر کے حساس مقامات پر باڑ لگائی جا رہی ہے اس کے علاوہ سیف سٹی پراجیکٹ پر بھی کام شروع کر دیا ہے پاک فوج کے لئے پاکستان کی ہر جگہ سکیورٹی کے لئے اہم ہے اور ہمارے لئے تمام شہری برابر کی سکیورٹی کی اہمیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج تمام فرقوں سے بالاتر پاکستانی مسلمان ہے ۔