بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے نئی ویزا شرائط عائدکر دیں

امریکہ نے نئی ویزا شرائط عائدکر دیں

واشنگٹن۔ٹرمپ انتظامیہ نے چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کے بعد نئی ویزا شرائط عائد کردی گئی ، نئی شرائط پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے متعلقہ سفارت خانوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت ان چھ ممالک کے شہریوں کو صرف اس صورت میں ویزا جاری کیا جائے گا اگر ان کے قریبی عزیز امریکا میں مقیم ہوں یا ان کے وہاں کاروباری روابط ہوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صرف ان لوگوں کو ویزا ملے گا جن کے والدین، بچے، شوہر یا اہلیہ، بہو یا داماد اور حقیقی بہن بھائی امریکا میں مقیم ہوں۔والدین کے بھائی بہن یا اپنے بھائی بہنوں کے بچوں کو قریبی رشتہ دار تصور نہیں کیا جائے گا اور ان کی امریکا میں موجودگی کی بنیاد پر ویزا جاری نہیں کیا جائیگا۔ نئی پابندیوں سے وہ لوگ متاثر نہیں ہوں گے جن کے پاس پہلے سے امریکی ویزا موجود ہے۔