بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جماعت اسلامی نے احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا


لاہور۔جماعت اسلامی اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے سیدصلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی شدید مذمت اوراس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے خلاف9جولائی کو امریکی سفارتخانے کی طرف احتجاجی مارچ کریں گے‘سب سے بڑا دہشت گرد خود امریکہ ہے جو بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے‘مودی کل تک دہشت گرد اور آج ٹرمپ کا جگری یار ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ساتھ دینا حکمرانوں کی مجبوری ہوگی ،پاکستان کے 20کروڑ عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہملک کا کوئی وزیر خارجہ ہے نہ خارجہ پالیسی ‘کشمیر ی پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ امریکی آلہ کار حکمران کشمیری قوم سے بے وفائی اور شہداکے خون سے غداری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی مظلوم قوم کی آزادی کیلئے لڑنے والا سید صلاح الدین کروڑوں لوگوں کا ہیرو ہے کرپٹ حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک انبارلگا لئے ہیں۔

جے آئی ٹی فیصلے کے بعد بیرونی بنکوں میں موجود ملکی دولت پاکستان لائیں گے‘لوٹی گئی دولت اور موجودہ و سابقہ حکمرانوں کے اثاثوں کو بے نقاب کرنے کیلئے جماعت اسلامی ویب سائٹ بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دینے والے سرکاری اداروں کو کا قبلہ درست کریں گے ۔