بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم

پشاور ۔صوبائی حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے ملک بھر سے اب تک 14لاکھ 10ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں وزارت سیفران کی جانب سے رجسٹرڈ مہاجرین کودوسوڈالر فی کس وطن واپسی کے لئے دیئے جارہے ہیں موسم سرما کے اختتام کے بعد مارچ سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی شروع ہو چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان کے بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے وزارت سیفران اور افغان کمشنریٹ سے رابطہ کیاگیاہے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن تیس جون کو مکمل ہوگئی ہے پشاور سمیت ملک بھر میں بیشتر دہشت گردی کے واقعات میں افغان مہاجرین بھی ملوث پائے گئے ہیں