بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غیرت کے نام پر 12 سالہ لڑکی کے قتل کا نوٹس

غیرت کے نام پر 12 سالہ لڑکی کے قتل کا نوٹس

پشاور۔گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں مقامی جرگے کے فیصلے کی روشنی میں غیرت کے نام پر 12 سالہ لڑکی کی قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی ہے۔

گورنرنے مذکورہ واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے دنیا بھرمیں وطن عزیزکی بدنامی ہوتی ہے ۔ گورنرنے نہ صرف اسے لڑکی کے ساتھ سراسرناانصافی قراردیا بلکہ اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی قراردی ہے۔