بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مذہبی جماعتوں کیلئے اتحاد کیلئے جے یو آئی کی کوشیں تیز

مذہبی جماعتوں کیلئے اتحاد کیلئے جے یو آئی کی کوشیں تیز


پشاور۔ملک میں انتخابات سے قبل دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اس سلسلے میں رواں ماہ باضابطہ ملاقاتوں کاسلسلہ شروع ہونے والاہے انتخابی اتحاد کے لیے قائم جے یو آئی کی خصوصی کمیٹی ملاقاتوں کاآغاز جماعت اسلامی کی قیادت سے کرے گی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں جے یو آئی ا ور جماعت اسلامی کے بعض رہنماؤں کے درمیان ایک اور ملاقات ہوئی ہے جس میں طے پایاکہ جے یو آئی کی کمیٹی اپنے رابطو ں کاسلسلہ منصور ہ کے دورہ سے شروع کرے گی ۔

اس سلسلے میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما اورڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفورحیدری متحر ک ہونے والے ہیں ذرائع کے مطابق دینی جماعتوں کو متحدکرنے کے لیے عبد الغفور حیدری اگلے چند دنوں میں منصورہ کادورہ کرکے جماعت اسلامی کے قائدین کے ساتھ ملاقات کرکے مشاورتی عمل کاآغازکریں گے ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کی بحالی کے حوالہ سے کچھ کہنا ممکن نہیں کیونکہ دینی جماعتوں کا نیا اتحاد بھی وجود میں آسکتاہے جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق دینی جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فار م کی ضرورت کو سارے دینی طبقہ نے تسلیم کیاہے یہی وجہ ہے کہ رابطوں کاسلسلہ تیز کیا جارہاہے۔