بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلدیاتی ملازمین کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مہلت

بلدیاتی ملازمین کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مہلت

پشاور۔ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن ٹو کے جملہ ملازمین کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 15دنوں کی مہلت دیدی گئی ہے جس کے بعد سکیل 7سے گریڈ 17تک کے ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کو ٹاؤن سے فارغ اور انٹرنل تبادلے کئے جائینگے ٗ روڈ انسپکٹروں سے بھی گزشتہ دو سال کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جبکہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر خوشحال باغ میں ٹاؤن ٹو کا سب آفس بھی قائم کر دیاگیا ہے جمعہ کے روزناظم ٹاؤن ٹوفریداللہ خان کافور ڈھیری کی سربراہی میں اجلاسمنعقدہوا۔

جس میں ٹاؤن ممبران وافسران نے شرکت کی اس موقع پرٹاؤن ممبران نے سفارش کی کہ ملازمین و افسروں کے تبادلوں کے فیصلہ پرنظرثانی کرتے ہوئے انہیں کارکردگی دکھانے کی خاطرپندرہ یوم کی مہلت دی جائے جس پرناظم ٹاؤن ٹوفریداللہ خان نے ممبران کی سفارش قبول کرتے ہوئے ملازمین کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 15دنوں کی مہلت دیدی جبکہ بی سی اے سے یکم ستمبر2015ء سے تاحال نقشے کی خلاف ورزی کرنیوالے افرادکیخلاف کارروائیوں ۔

غیرقانونی تعمیرات کی مسماری اوردیگرکارکردگی رپورٹ پندرہ دن میں پیش کرنے کی ہدایتکر دی اجلاس کے دوران عام شہری کی دفترتک رسائی کی مشکلات کودیکھتے ہوئے ناظم ٹاؤن ٹونے خوشحال باغ میں کنٹرول روم قائم کرنے اوروہاں صبح 9سے دوپہر 12 بجے تک روزانہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے بیٹھنے کااعلان کیا۔