بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / محکمہ تعلیم کے خواتین آفیسرز کی تقرریاں روکنے کا حکم

محکمہ تعلیم کے خواتین آفیسرز کی تقرریاں روکنے کا حکم


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم پشاور کی خواتین افسروں کی تقرریوں و تبادلوں کے حکم نامے میں اقر باء پروری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفیکشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل پشاور نے پندرہ دن قبل 10سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز ٗ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز پر مبینہ کرپشن کے الزامات پر ان کے تبادلے عمل میں لائے تھے تاہم ان تبادلوں کے حکم نامے میں بعض ایسی آفیسرز بھی شامل کر لی گئی تھیں۔

جن پر کوئی الزامات نہیں تھے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رفیق خٹک نے مذکورہ نوٹیفیکشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ صاحبزادہ حامد محمود کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت آراء ٗ ڈی ای او فی میل پشاور اور اسٹیبلشمنٹ سے الماس خان شامل ہے کمیٹی کو اپنی رپورٹ پندرہ دنوں میں ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔