بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیڈوکے دفترپرمشتعل مظاہرین کادھاوا ٗتوڑ پھوڑ

پیڈوکے دفترپرمشتعل مظاہرین کادھاوا ٗتوڑ پھوڑ

پشاور۔ حیات آباد فیز 5 میں مشتعل افراد نے پیڈو کے دفتر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور فرار ہوگئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پیڈومحمد ادریس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز محمد ابرارٗصفی اللہ ٗعمران ٗصفت اللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ پیڈو کے دفتر پرحملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو تشدد کانشانہ بنایا۔