بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان، سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش کے 9جنگجو ہلاک

افغانستان، سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش کے 9جنگجو ہلاک


کابل۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش کے 9جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی گورنر کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 4شدت پسند ضلع پاچیر اگم میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران مارے گئے ۔

دریں اثناء وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ اسی ضلع میں ایک فضائی حملے میں داعش کے 5جنگجو ہلاک ہوگئے ۔فضائی حملے میں دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا جسے تباہ کردیا گیا ۔