بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شدید بارشوں کی پیش گوئی ٗ 7 محکموں کو ہائی الرٹ جاری

شدید بارشوں کی پیش گوئی ٗ 7 محکموں کو ہائی الرٹ جاری


راولپنڈی۔ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر فوج سمیت 7 محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ محکمے ممکنہ سیلابی صورت حال میں فوری حرکت میں آئیں گے ۔ ٹی ایم اے عمارت میں جدید فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ 5 فلٹر رسپانس یونٹ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ فیلڈ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ ہائی الرٹ کے پیش نظر نالہ لئی کا فضائی جائزہ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر فوج سمیت 7 محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122‘ ٹی ایم اے ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ موسمیات ‘ سول ڈیفنس بھی چوکس ۔ پاک فوج سمیت 7 محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال میں فوری حرکت میں آئیں گے۔ ہائی الرٹ کے پیش نظر فوج اور واسا افسران نے نالہ لئی کا فضائی جائزہ مکمل کر لی اہے۔ 5 فیلڈ رسپانس یونٹ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔

ٹی ایم اے عمارت میں جدید فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ ترجمان واسا کے مطابق 46 یونین کونسلوں میں پانی کی نکاسی کا بندوبست مکمل ہو چکاہے۔ سیلابی صورتحال میں 28 ڈی واٹرنگ مشینیں اور 22 واٹر باؤزر استعمال کریں گے۔