بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں ڈرون حملہ ٗ داعش رہنماؤں سمیت 10ہلاک

افغانستان میں ڈرون حملہ ٗ داعش رہنماؤں سمیت 10ہلاک


کابل۔افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 5سینئر رہنما ؤں سمیت 10جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ جاؤزجان میں امریکی ڈرون کے حملے میں داعش کے 5سینئر رہنما مارے گئے ۔مقامی سیکورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملہ افغانستان میں موجود غیر ملکی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔صوبائی سیکورٹی چیف عبدالحافظ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں داعش کے 10جنگجو ہلاک ہوئے ۔

انکا کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والوں میں جاؤزجان صوبے میں دہشتگرد گروپ کا مرکزی کمانڈر ملا عبدالحد عرف حزب اللہ بھی شامل ہے ۔عبدالحافظ نے مزید بتایاکہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے دیگر داعشی رہنماؤں کی شناخت درزاب کے گاؤں سردارا میں دہشتگرد گروپ کے کمانڈرمحب اللہ ،درزاب کے گاؤں بتو میں دہشتگرد گروپ کے کمانڈر محبوب اللہ ، دہشتگرد گروپ کے لاجسٹک شعبے کے انچارج کمانڈر صدرالدین اور کمانڈر فیض ملنگ کے نام سے ہوئی ہے ۔ڈرون حملہ جمعہ کو ضلع قوس ٹاپا کے علاقے مرزئی میں کیا گیا تھا۔