بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میرا اور نوازشریف کا احتساب جو ٹی آراوز بنائے گئے ہیں انہی سے کیا جائے،عمران خان

میرا اور نوازشریف کا احتساب جو ٹی آراوز بنائے گئے ہیں انہی سے کیا جائے،عمران خان


اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ حکومت پاک فوج کو بدنام کرر ہی ہے،سیکیورٹی لیکس کا ذمہ دار کون ہے، حکومت اسے سامنے لائے،سیکیورٹی لیکس میرے خیال سے حکومت نے خود کرائی ،وزیراعظم اب سیکیورٹی تھریٹ بن گئے ہیں،نوازشریف خود چور ہیں، دوسروں کی چوری کیا پکڑیں گے،سب ڈاکو ملے ہوئے ہیں،اگر شوکت خانم اور میرے خلاف ثبوت ہیں تو مجھے آج تک نوٹس کیوں نہیں بھیجا گیا،8سال سے ایکشن کیوں نہیں لیا،میرا اور نوازشریف کا احتساب جو ٹی آراوز بنائے گئے ہیں ۔

انہی سے کیا جائے،وزیردفاع کا کام ہے پاکستان کا دفاع کرنا نہ کہ وزیراعظم کی کرپشن کا دفاع کرنا۔پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے،سیکیورٹی لیکس کا ذمہ دار کون ہے،سیکیورٹی لیکس حکومت نے کرائی ہیں،پاکستان کے خلاف جو زبان بھارت بول رہا ہے،وہی آج امریکا بھی بول رہا ہے اور وزیراعظم خود کو بچانے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے اپیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نرنیندر مودی کیجانب سے بار بار حملے ہورہے ہیں،نوازشریف کیخلاف احتجاج ہوا تو ایل او سی پر کارروائی شروع ہوجاتی ہے۔

اب وزیراعظم سیکیورٹی تھریٹ بن گئے ہیں،وزیردفاع امریکا کو جواب دینے کے بجائے الزام تراشی کر رہے ہیں کیا فوج کیلئے بیان دینا وزیردفاع کا کام نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ امور وزیردفاع کا کام وزیراعظم کی کرپشن کا دفاع کرنا نہیں ہے،وزیردفاع امریکا کو جواب دینے کے بجائے شوکت خانم ہسپتال کو نشانہ بنارہے ہیں،خواجہ آصف کا کام پاکستان کا دفاع کرنا ہے،سیکیورٹی لیکس کا ذمہ دار کون ہے،حکومت سامنے لائے،اگر میری کرپشن ہے تو اب تک نوٹس کیوں نہیں بھیجا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما بتائیں کہ کرپشن کی تعریف کیا ہے،میرے خلاف ثبوت ہیں توٹرائل کیا جائے میں تیار ہوں، احتساب مجھ سے کیا جائے جو ٹی او آرز بنائے گئے ہیں نوازشریف اور میرا احتساب انہیں ٹی او آرز سے کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرشوکت خانم کے خلاف ثبوت ہیں تو 8سال سے ایکشن کیوں نہیں لیا،نوازشریف کانام پانامہ میں آیا ہے۔ اس لئے بھاگ رہے ہیں،آپ کی کرپشن پر انگلی اٹھائی جائے تو آپ بلیک میل کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں 10لاکھ لوگ ہوں گے،غیر قانونی طریقے اختیار کرنا میراحق ہے،پاکستان کے انصاف کے ادارے مجھے انصاف نہیں دے رہے ہیں،حکومتیں الزام نہیں لگاتیں ان کا کام ہوتا ہے ایکشن لینا،میرا نام پانامہ میں نہیں آیا میں نے پھر بھی احتساب کی بات کی ہے،نوازشریف خود چور ہیں دوسروں کی چوری بھی نہیں پکڑ سکتے،سب ڈاکو ملے ہوئے ہیں،مولانافضل الرحمان،آصف زرداری یہ سب چور ہیں۔ ایک دوسرے کی کرپشن چھپا رہے ہیں،موٹو گینگ کبھی شوکت خانم اور کبھی مجھ پر حملے کر رہے ہیں۔