بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریمنڈ ڈیوس کی کتاب شرمناک داستان ہے،عمران خان

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب شرمناک داستان ہے،عمران خان


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سیاسی و عسکری قیادت کے تعاون کی شرمناک داستان ہے،یہ کتاب سے معلوم ہوا4 افراد کے سفاک قاتل کو کیسے سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر بچایا۔

ہفتہ کو عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ کتاب پورے ملک کو پڑھنی چاہیے کیونکہ اس سے علم ہوتا ہے کہ دنیا میں پاکستانیو کی عزت کیوں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ‘ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سیاسی و عسکری قیادت کے تعاون کی شرمناک داستان ہے۔انہوں نے کہا یہ کتاب ملکی تاریخ کا شرمناک باب ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ 4 افراد کے سفاک قاتل کو کیسے سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر بچایا۔