بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حج گروپ آرگنائزرز کی لسٹ جاری

حج گروپ آرگنائزرز کی لسٹ جاری

اسلام آباد۔وزارت مذہبی امور نے حج 2017کیلئے حج گروپ آرگنائزرز کی لسٹ جاری کردی، 651کمپنیوں کو مستند ٹور آپریٹرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزارت مذہبی امور نے حج 2017ء کیلئے حج گروپ آرگنائزر کی فہرست جاری کر دی ہے۔

لسٹ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ مستند ٹور آپریٹرز کی فہرست میں 651 کمپنیوں کو شامل کیاگیا ہے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عوام وزارت کے منظور شدہ ایچ جی اوز سے ہی پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کروائیں۔

عوام معاہدے کی کاپی اور ررقم کی ادائیگی کی رسید ضرور طلب کریں۔ دوران حج معاہدے کی کاپی اپنے ہمراہ رکھیں۔