بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کا امریکہ سے جدید ہیلی کاپٹر زکی خریداری کا معاہدہ

بھارت کا امریکہ سے جدید ہیلی کاپٹر زکی خریداری کا معاہدہ


نئی دہلی ۔ بھارت امریکہ سے بائیس اپاچے ہیلی کاپٹر خریدے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اور امریکہ کے درمیان بائیس اپاچے ہیلی کاپٹروں کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اپاچے ہیلی کاپٹر دنیا کے سب سے زیادہ جان لیوا حملہ کرنے والے ہیلی کاپٹر سمجھے جاتے ہیں یہ ہیلی کاپٹر 1984 سے سروس میں ہیں اور امریکہ اس طرح کے 2100 ہیلی کاپٹر تیار کر چکا ہے یہ ہیلی کاپٹر اہداف کے انتخاب ‘ رات کے وقت حملوں کے لئے نوز ماؤنٹڈ سنسر سپورٹ سے لیس ہیں بھارت ان میں سے بائیس جدید ترین طیاروں کا وزیژن 1.4 بلین ڈالر کی لاگت سے خریدے گا ۔ یہ ہیلی کاپٹر ہر طرح کے مشنز کے لئے تیار کئے گئے ہیں ۔