بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ کیس ٗجے آئی ٹی کا فائنل راؤنڈشروع

پانامہ کیس ٗجے آئی ٹی کا فائنل راؤنڈشروع

اسلام آباد۔ جے آئی ٹی نے فائنل راؤنڈ تحقیقات کی غرض سے آج ( اتوار کو) وزیر اعظم کے عزیز طارق شفیع کو آج بلا لیا ہے جبکہ حسن نواز 3 ‘ حسین نواز 4 اور مریم نواز کو بھی 5 جولائی کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے 10 جولائی کو فائنل رپورٹ پیش کرنے کے حکم کے بعد فائنل راؤنڈ شروع کر دیا ہے

وزیر اعظم کے عزیز طارق شفیع کو دوسری بار سوالات کے جوابات کے لئے آج طلب کرلیاہے اس کے علاوہ صاحبزادے حسن نواز کو تیسری مرتبہ 3 جولائی، حسین نواز کو 4 جولائی اور مریم نواز کو پہلی بار 5 جولائی کو جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا ہے ۔