بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کل بھوشن یادیو کے حوالے سے جلد اقوام متحدہ میں شواہد پیش کریں گے، اعزاز احمد چوہدری

کل بھوشن یادیو کے حوالے سے جلد اقوام متحدہ میں شواہد پیش کریں گے، اعزاز احمد چوہدری


اسلام آباد۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کے معاملے پر ڈوزئیر تیار ہو رہے ہیں جنہیں جلد اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر ہندوستان کی گولہ باری و فائرنگ افسوسناک ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پریقین رکھتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سے 71برس پہلے اقوام متحدہ کی تشکیل ہوئی، اقوام متحدہ عالمی پولیس یا حکومت نہیں لیکن یہاں سے مضبوط آواز بلند ہوتی ہے اور پاکستان کی اقوام متحدہ کے ساتھ کمٹمنٹ پر کوئی دوسری رائے نہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر پرعمل نہیں ہو رہا جس کا دنیا کو نقصان ہو رہا ہے،اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل نہیں ہوا توعراق جنگ کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پریقین رکھتا ہے، اس عالمی ادارے کا سب سے نمایاں اصول عدم مداخلت ہے اور پاکستان عدم مداخلت کے اصول پرعمل درآمد نہ ہونے سے متاثر ہوا۔

کل بھوشن یادیو ے معاملے پر پر ڈوزئیر تیار ہو رہے ہیں جو جلد اقوام متحدہ کو دیں گے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے، اس کا حل اقوام متحدہ کے اصولوں اور دستور پر عمل سے ممکن ہے، پاکستانی عوام کی توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہو۔ مسئلہ کشمیرکی اخلاقی اساس اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہی آتی ہے۔

سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 2003کے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے کاربند اور اس کا احترام کرتا ہے، ایل اوسی اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی گولہ باری افسوس ناک ہے، ہم بھارتی گولہ باری اور فائرنگ پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی عمل سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ مستحکم افغانستان ہم سب کی ضرورت ہے۔ افغانستان مفاہمتی عمل میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رہیں گی۔ مفاہمتی عمل چاروں ممالک اپنے اپنے طور پرچلا رہے ہیں۔