بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں غیرت کے نام دو افراد قتل

پشاور میں غیرت کے نام دو افراد قتل


پشاور۔تھانہ آغہ میر جانی شاہ (یکہ توت ) کے علاقے دیر کالونی میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان نے بتایاکہ ہفتہ کے روز دیر کالونی غفور آباد کے علاقہ میں سمیع اللہ ولد محمد رحیم نے اپنی بیوی مسماۃ رکیہ اور بہنوئی سلیمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ڈی ایس پی کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس کے مطابق ملزم کا کہناتھاکہ مقتولہ کا اس کے بہنوئی کے ساتھ مبینہ طورپر ناجائز تعلقات تھے جس پر انہیں قتل کیا دوسری جانب بتایاگیاہے کہ واردات میں 30 بور پستول استعمال ہوا ہے۔

بیوی اور بہنوئی کو قتل کرنیوالے قاتل شوہر نے ابتدائی تفتیش میں بتایاہے کہ اسے عرصہ دراز سے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جبکہ اس نے متعدد بار مبینہ طور پر اپنی بیوی کو بہنوئی کیساتھ قابل اعتراض حالت میں بھی دیکھا تھا گزشتہ روزبرداشت ختم ہوئی اور مجبوراً دونوں کو ٹھکانے لگا دیا اس ضمن میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان کا کہناتھاکہ ابتدائی تفتیش میں ملزم کا بیان ریکارڈ کرلیاگیا ہے جبکہ اب عدالت سے مزید ریمانڈ حاصل کرکے اس بات کا تعین کیاجائیگا قتل کی اصل وجہ کیا تھا ۔

ڈی ایس پی کے مطابق بہت جلد تمام حقائق منظر عام پر آجائیں گے ۔سنگدل شوہر نے رشید گڑھی میں پہلے اپنے بہنوئی کو قتل کیا اور پھر اس کے بعد گھر آکر بیوی کو ٹھکانے لگایا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے بعدازاں مقتولین کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیااس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔