بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دریائے کابل کے قریب خوبرودوشیزہ کے قتل کا ڈراپ سین

دریائے کابل کے قریب خوبرودوشیزہ کے قتل کا ڈراپ سین

پشاور۔تھانہ اکوڑہ خٹک کے علاقے نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل کے قریب سے خوبرودوشیزہ کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا امیر کاروباری نوجوان مقتولہ کا قاتل نکلا ملزم مقتولہ کو محبت اور شادی کی لالچ دیکر گھر سے 6 روز قبل کراچی اور بعدازاں جہانگیرہ آیا جہاں اسے قتل کردیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ قبرکشائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی مقتولہ نجی بیمہ کمپنی میں ملازم تھیں پولیس کے مطابق چند روز قبل اطلاع ملی کہ دریائے کابل کے کنارے تولندے لیفٹ کے قریب ایک دوشیزہ کی نعش پڑی ہے جسے نامعلوم سفاک قاتلوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد فنگر پرنٹس اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے عدالت کے حکم پر نعش لاوارث قراردیکر سرکاری قبرستان میں امانتًا دفنا دی گئی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا گیا تو انکشاف ہواکہ مقتولہ کو تین گولیاں نزدیک سے ماری گئی اور قتل کرنے کے بعد اس کی نعش موٹرکار کے ذریعے تولندے لیفٹ دریائے کابل تک لائی گئی بعدازاں مقتولہ کی شناخت مسماۃ انم مبارک علی کے نام سے ہوئی اس دوران مقتولہ کے والد مبارک علی ولد فقیر حسین سکنہ کابلی محلہ صدرانی نے بتایاکہ اس کی بیٹی مسماۃ انم مبارک علی ایک نجی بیمہ کمپنی میں ملازمہ تھی جو خالد خان سکنہ جہانگیرہ کے ساتھ اس کا تعلق بنا پر26جون کو اس کے ساتھ کراچی ایک دورہ کے سلسلے میں جانے کا کہہ کر چلی گئی اور پھرگھر نہیں آئی اس کی بیٹی کا قاتل خالد ہے جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

دوسری جانب مقتولہ کی شناخت ہونے پر پولیس نے عدالتی حکم پر قبرکشائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی اورسفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردےئے پولیس کے مطابق مقتولہ اور ملزم کے موبائل ڈیٹا حاصل کرلیاگیاپولیس کے مطابق مقتولہ نجی بیمہ کمپنی میں ملازمہ تھی اور ملزم کارباری ہے اسی دوران دونوں کے درمیان تعلق قائم ہوا اور یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوگیا۔ بیددری سے قتل ہونیوالی دوشیزہ مسماۃ انم کے والد مبارک علی نے سول حج \ جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ شکیل ارشد کی عدالت میں 164 کے تحت بیان دیتے ہوئے ملزم خالد خان کے خلاف باقاعدہ طور پر قتل کی دعویداری کرلی پولیس کے مطابق ملزم کا موبائل ٹریس کیاجارہا ہے جیسے ہی لوکیشن معلوم ہواس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جائیگا پولیس کے مطابق ملزم بہت جلد پولیس گرفت میں ہوگا ۔