بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی جمشید دستی کی رہائی کیلئے میدان میں کود پڑا

پی ٹی آئی جمشید دستی کی رہائی کیلئے میدان میں کود پڑا

اسلام آباد ۔تحریک انصاف نے جمشید دستی کی فوری رہائی کیلئے درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سینئر رہنما اور ممتاز ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے اس سلسلے میں قانونی ٹیم کو ضروری ہدایات دے دیں۔ تحریک انساف کے سینئر رہنما داکٹر بابر اعوان نے کہا کہ جمشید دستی نے شاہد نسیم گوندل کی سربراہی میں ملاقات کیلئے جانے والے وکلاء کے ہاتھوں خصوصی پیغام بھجوایاتھا۔جمشید دستی کی رہائی کیلئے پیر کی صبح درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔

درخواست کی تیاری اور داخلے کیلئے قانونی ٹیم کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ کل شب تحریک انصاف کے وکلاء کو زیرِحراست رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سے ملاقات کی ہدایت کی گئی تھی۔پانچ رکنی قانونی کمیٹی نے اب سے کچھ دیر قبل ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں جمشید دستی سے ملاقات کی۔چالیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں جمشید دستی سے وکالت نامہ حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو زیر حراست رکن قومی اسمبلی پر تشدد سے باز رہنے کا کہا ہے۔