بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتہا پسندوں کی فہرست قطر حکومت کے سپرد

انتہا پسندوں کی فہرست قطر حکومت کے سپرد

ریاض ۔خلیجی عرب ممالک نے 59 انتہا پسندوں کی فہرست قطر حکومت کے سپرد کر دی ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق قطر حکومت نے سعودی عرب ،بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات کے پیش کردہ 13 مطالبات نہ مانے تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا ہوسکتاہے ۔160خلیجی عرب ممالک کی خواہش ہے کہ قطر حکومت مارچ 2014 میں ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرے ۔سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی حکومت انتہا پسندوں کی فہرست کے ساتھ اہم شواہد بھی قطر حکومت کو بھجوا دئیے ہیں ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر، بحرین اور سعودی عرب نے پانچ جون کو قطر کے ساتھ سفارتی ، سفری اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مطالبات میں 160انتہا پسندوں کو قطر سے نکالنے انکی مالی معاونت بند ،قطر سے ترک فوجی اڈے ختم اور قطر اور ایران کے درمیان خلیجی عرب ممالک کے اندرونی معاملات مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ انتہا پسند میڈیا پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔قطر کو فراہم کردہ افراد کی فہرست میں خلیفہ محمد ترکی سوبائی‘ قطر‘ عبدالمالک محمد یوسف عبدالسلام‘ اردن‘ اشرف مہمد یوسف اتھمن عبدالسلام‘ اردن‘ ابراہیم عیسیٰ الحاجی محمد البکر ‘ قطر‘ عبدالعزیز بن خلیفہ العطیہ ‘ قطر‘ سلیم حسن خلیفہ راشد العطیہ ‘ قطر‘ عبداللہ غنیم مسلم الخاوری ‘ قطر‘ سعد بن سعد محمد القابی ‘ قطر‘ عبدالطیف بن عبداللہ الخاوری ‘ قطر‘ محمد سعید بن حلوان السختاری‘ قطر‘ عبدالرحمان بن عمیر النوعامی ‘ قطر‘ عبدالوہاب محمد عبدالرحمان الحمیخانی‘ یمن‘ خلیفہ بن محمد البان ‘ قطر‘ عبداللہ بن خالد التھانی‘ قطر‘ عبدالرحیم احمد الحرم‘ قطر‘ حجاج بن فہد حجاج محمد الجمی ‘ کویت‘ مبارک محمد اجی ‘ قطر‘ جابر بن نصیر الماری ‘ قطر‘ یوسف عبداللہ الکرادوائی‘ مصر‘ محمد جاسم السلیطائی‘ قطر،علی بن عبداللہ ال سویدی۔ قطری،ہاشم صالح عبداللہ العوادی۔ قطری،علی محمد محمد ال صلابی۔ لیبین،عبدالحکیم بی الحاج۔ لیبیا،مہدی حراتی۔لیبین ،اسماعیل محمد محمد ال صلابی۔لیبین ،الصادق عبدالرحمن علی الغرینی۔لیبین،حمد عبداللہ الفتائس الماری۔ قطری،محمد احمد شوقی اسلامبولی۔مصر ،طارق عبدالموغد ابراہیم الضمر۔مصر،محمد عبدالمقصود محمد عفیفی۔مصر،محمد الصغیر عبدالرحیم محمد۔مصر،وغدی عبدالحامد غنیم۔مصر،حسن احمد حسن محمد الڈوکی الحوتی۔عرب امارات،حکیم الحمیدی الموتیری۔ سعودی عرب/ کویت،عبداللہ المہاینی ۔سعودیہ،احمدعبداللہ احمدالعلی ۔کویت،ایمن احمدعبدالغنی حسانی ۔مصر،آسیم عبدالمہدمحمدمادی ۔مصر،یحیٰ عاقل سلمان عقیل ۔مصر،محمدحماداالسیدابراہیم ۔مصر،عبدالرحمن محمدشوکرعبدالرحمن۔مصر،حسین محمدرضاابراہیم یوسف۔مصر،احمدعبدالعافی محمدعبدالہادی ۔مصر،مسلم فہدتفران ،مصر۔ایمن محمدصادق رفعت ۔مصر،محمدسعدعبدالنیم احمد۔مصر،محمدسعدعبدالمطلب عبدوالرزاقی ۔مصر،احمدفہداحمد غد بیلٹاگے ۔مصر،احمدرجب رجب سلیمان ۔مصر۔ کریم محمد محمد عبدالعزیز،مصر۔علی ذکی محمد علی ،مصر۔ناجی ابراہیم ایزولی ،مصر۔شیہاتا فاتھی حافظ محمد سلیمان،مصر۔محمد محرم فہمی ابوزیدمصر۔امر عبدالناصر عبدالحق عبدالبارے،مصر۔علی حسن ابراہیم عبدالظاہر،مصر ،مرٹاڈا مجید السندی،بحرین اور احمد الحسن الداسکی ،بحرین شامل ہیں ۔