بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ،5دہشت گرد ہلا ک

پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ،5دہشت گرد ہلا ک


کابل۔پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاک افغان سرحد ی علاقے برمل میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک افغان سرحد کے اس پار پکتیا کے علاقے میں کئے جانے والے امریکی ڈرون حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پردو میزائل بھی داغے گئے۔

ڈرون حملے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پانچوں دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم ابھی تک مارے گئے دہشت گردوں کے ناموں کی شناخت نہیں ہوسکی۔