بریکنگ نیوز
Home / بزنس / حکومت رواں مالی سال میں ترقی کا طے شدہ6فیصد ہدف حاصل کر لے گی ،اسحاق ڈار

حکومت رواں مالی سال میں ترقی کا طے شدہ6فیصد ہدف حاصل کر لے گی ،اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کی بدولت رواں مالی سال میں ترقی کا طے شدہ6فیصد ہدف حاصل کر لے گی بجٹ 2017-18 میں عام لوگوں کی فلاح بہبو د کو ترجیح دی گئی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بجٹ 2017-18 عملدرآمد،فیصلوں ،اعلانات کے حوالے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس سے قبل سیکرٹری فنانس شاہد محمود نے وفاقی وزیر کو بجٹ 2017-18 عملدرآمد ،فیصلوں ،اعلانات کے حوالے سے متعلق جا ری نوٹیفیکشن پر بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ منصوبوں،اعلانات،اقدامات کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کےئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2017-18 کے بجٹ کی تیاری میں عام لوگوں کی فلاح و بہبو د کو ترجیح دی گئی ہے انہوں نے فنانس ڈویثرن کے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن منصوبوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کےئے گئے ہیں ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقداما ت کی بدولت معاشی استحکام حاصل ہو ا اور اب ہماری توجہ رواں سال میں جی ڈی پی کا ہدف حاصل کر نا ہے ۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت رواں مالی سال2017-18میں جی ڈی پی کا طے شدہ 6فیصد کا ہدف حاصل کر لے گی انہوں نے سیکرٹری فنانس شاہد محمود کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے تما م اقدامات بروئے کار لائیں۔