بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کی گورنرکے پی کو پارہ چنار متاثرین کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی گورنرکے پی کو پارہ چنار متاثرین کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو پارہ چنار کے متاثرین کو فوری امدادی چیک تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اتوار کے روز وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پارہ چنار کے متاثرین کی دیکھ بھال کیلئے گورنر خیبرپختونخوا کو ٹاسک دیدیا ہے اور انہیں فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد از جلد چیک تقسیم کریں ۔

جبکہ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کیلئے پارہ چنار سمیت ملک بھر کی عوام کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف ہماری قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک کی یکجہتی اور اتحاد سے ترقی مخالف عناصر کو شکست فاش ہوگی اور بہت جلد ہی پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے پاک ہوگا۔