بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات نظر آرہے ہیں ‘افتخار چوہدری

ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات نظر آرہے ہیں ‘افتخار چوہدری


لاہور۔ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سربراہ جسٹس(ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات نظر آرہے ہیں جسکے لیے ہم بھی تیار ہیں ‘کرپشن کا خاتمہ ‘آئین وقانون کی حکمرانی اور شفاف احتساب ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے اور کرپشن کرنیوالوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں جسٹس (ر) افتخار محمود چوہدری نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو کرپشن سے پاک کردیا جائے تواس میں شک نہیں کہ ملک کو مہنگائی ‘بے روزگاری ‘لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے بھی نجات مل سکے گی۔

کیونکہ کرپشن ہی پاکستان میں تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں لیکن جب بھی عام انتخابات ہوں گے ہماری پارٹی ان انتخابات میں حصہ لیں گی جسکے لیے ہم نے باقاعد ہ حکمت عملی بھی بنانا شروع کردی ہے ۔