بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع

قطر کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع

کویت سٹی ۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو مطالبات کی منظوری کے لیے دی گئی، ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد قطر نے ڈیڈلائن میں مزید دو دن اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے اس حوالے سے امیر کویت کو آگاہ کردیا تھا۔

۔کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ قطر کو دی گئی ڈیڈلائن کو آگے بڑھائیں۔ جس کے بعد سعودی عرب اور اتحادی ممالک نے قطر کو دی گئی ڈیڈلائن میں دو دن اضافے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب اور اتحادی ممالک نے قطر کو تیرہ مطالبات کی فہرست پیش کر کے دس روز کی ڈیڈلائن دی تھی جو اتوار کی رات ختم ہوگئی۔قطر کا کہنا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی بند کرنے، قطر سے ترک فوجی اڈے کے خاتمے اور ایران سے تعلقات منقطع کرنے جیسے مطالبات اس کی خودمختاری پر حملہ ہیں۔