بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خانپور میں جتوئی قبائل کے دو گروہوں میں تصادم

خانپور میں جتوئی قبائل کے دو گروہوں میں تصادم

خانپور۔صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کی تحصیل خانپور میں دو گروہوں میں زمین کے تنازع پر ہونے والے مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق خانپور میں کچے کے علاقے میں جتوئی برادری کے دو گروہوں میں زمین کا تنازع جاری تھا اس وقت مسلح تصادم ہوگیا جب دونوں گروہ آمنے سامنے آگئے۔

مذکورہ مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی، دو خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔آخری اطلاعات تک دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پولیس کو مذکورہ مقام پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔