بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بڑی طاقتیں مسئلہ کشمیرکے پرامن حل میں رکاوٹ ہیں، ملیحہ لودھی

بڑی طاقتیں مسئلہ کشمیرکے پرامن حل میں رکاوٹ ہیں، ملیحہ لودھی

نیویارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بڑی طاقتیں کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل میں رکاوٹ ہیں، کشمیری اور فلسطینی دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،دونوں مسئلوں پر سلامتی کونسل میں قراردیں منظور ہونے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ بھارت مسئلہ کشمیرپر پر امن مذاکرات سے انکاری ہے،کشمیر اورفلسطین کے مسئلوں پر عالمی قوانین کے مطابق انصاف کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو ملیحہ لودھی لندن کے اخبار القدس العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتیں کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل میں رکاوٹ ہیں۔ عالمی امن کیلئے بڑی طاقتوں کو دونوں دیرینہ مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ فلسطین اور کشمیر کے مسائل ایک ہی نوعیت کے ہیں۔کشمیر اور فسلطینی دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ دونوں مسئلوں پر سلامتی کونسل میں واضح قراردادوں پرعملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔

فلسطین کے مسئلے کا نمایاں روڈ میپ واضح کیا گیا۔ سلامتی کونسل نے فلسطین کے دورریاستی حل کرنے کیلئے مسلسل توثیق کی ہے۔ انھون نے کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی فسطین کے مسئلے کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ بھارت اس مسئلے پر پاکستان کے ساتھ پرامن مذاکرات سے انکاری ہے۔دونوں مسائل کو نظرانداز کرکے دوسرے مسئلوں کو فوری حل کرلیا جاتا ہے۔ دونوں مسئلوں کیلئے عالمی قوانین کے مطابق انصاف کیا جاناچاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔عالمی ابلاغ عامہ نے بھی بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔