بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک امریکہ کی شراکت داری امن کیلئے اہم ہے ٗ وزیراعظم

پاک امریکہ کی شراکت داری امن کیلئے اہم ہے ٗ وزیراعظم

اسلام آباد۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ مضبوط شرکت دار اور گہرے دوست ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار اور مستحکم شرکت داری خطے کے لیے اہم ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہترکرنے کے لیے اقدامات کیے، ا مریکہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کرے۔ جبکہ امریکی سنیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدرہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سنیٹر کے وفد نے ملاقات کی ۔

امریکی سینیٹ کی آرمڈ کمیٹی کے وفد میں جان مکین، لنڈسے گراہم، شیلڈن وہائٹ ہاوس، الزبتھ وارن اور ڈیوڈ پرڈیو جبکہ امریکی ناظم الامور جوناتھن پراٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاپاکستان اور امریکہ مضبوط شرکت دار اور گہرے دوست ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار اور مستحکم شرکت داری خطے کے لیے اہم ہیں گزشتہ 4سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں۔پاکستان کی موجودہ سلامتی صورتحال حکومتی کوششوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بہال ہوا اور ملک میں معاشی استحکام رہا۔ ہماری حکومت ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہترکرنے کے لیے اقدامات کیے۔پاکستان افغانستان نے پائیدار امن واستحکام کے لے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا افغانستان میں امن اور خوشحالی کے لیے پاک افغان امریکہ شراکت داری اہم ہے۔مقبوضہ کشیمر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔

ا مریکہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمہ کے لیے کردار کرے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جان مکین نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان وامریکہ قریبی تعاون ضروری ہے۔امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔خطے میں امن کے لیے پاکستان امریکہ قریبی تعاون ضروری ہے۔امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان امریکہ کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدرہیں۔پاکستان امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری نے تعاون ضروری ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اراکین شامل تھے۔