بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈاکٹر قدیر کو گردوں کا عارضہ لاحق ٗ ہسپتال منتقل

ڈاکٹر قدیر کو گردوں کا عارضہ لاحق ٗ ہسپتال منتقل

صوابی۔ایٹم بم کے بانی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گردوں اور مثانے میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان چند یوم سے گردوں اور مثانے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے تر جمان خالد محمودنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے ہیرو اور پاکستان کو دفاعی لحاظ سے نا قابل تسخیر بنانے والے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان چند دن سے گر دوں اور مثانے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث نہیں ہسپتال میں داکل کر دیا گیا ہے۔ تمام پاکستانی قوم سے انکی صحت یابی کے لئے دُعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے ۔