بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار ٗ جیل منتقل

حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار ٗ جیل منتقل

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے آبی گزرلالچوک میں واقع پارٹی کے دفترسے گرفتار کرلیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کی ایک پارٹی نے فرنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارکر محمد یاسین ملک کو گرفتارکیا۔ انہیں سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثناء متحدہ جہاد کونسل نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے پہلے یوم شہادت کے حوالے سے 7جولائی سے ایک ہفتہ طویل پروگرام جاری کردیا ہے۔