بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتخابات میں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے کوششیں شروع

انتخابات میں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے کوششیں شروع

پشاور۔اگلے الیکشن کے لیے ملک کی دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرکے ایم ایم اے طرز کااتحاد بناکر مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کرانتخابات میں حصہ لینے پر غو ر کیاجارہاہے تاہم پہلے مرحلہ میں دینی جماعتوں کو متحد کیاجائے گا ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کے احیاء دینی جماعتوں کے نئے اتحاد کے لیے سنجیدگی سے کوششیں جاری ہیں اور اگلے چندہفتوں میں ا س سلسلے میں اہم پیشرفت کی توقع ہے اس سلسلے میں جے یو آئی اورجماعت اسلامی کے درمیان اعلیٰ سطح پر خفیہ رابطے جار ی ہیں تاہم رواں ماہ باضابطہ مذاکرات کاسلسلہ بھی شروع ہونے والاہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اکثریت دینی جماعتوں کے اتحاد کے حق ہیں اور اس سلسلے میں کاوشیں جاری ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات روشن ہوتے جارہے ہیں تاکہ ملک بھر اور خیبر پختونخوامیں مل کر پی ٹی آئی کاراستہ روکا جاسکے البتہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحفظات کو دور کرنا آسان نہیں،جے یو آئی کے حلقوں کے مطابق دینی جماعتیں متحد ہوگئیں تو باقی مراحل طے کرنا مشکل نہیں ہوگا ۔