بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور۔تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے امن چوک دلہ زاک روڈ پر سٹرک کنارے نصب بم ناکارہ بناکر دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا ہے ایس ایچ او پہاڑی پورہ عبداللہ جلال کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ دلہ زاک روڈ امن چوک کے قریب گھی کا مشکوک ڈبہ پڑا ہے جس پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل یونٹ عملے کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے گھی کے ڈبے میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے واٹر چارج کے ذریعے ناکارہ بنا دیا ۔

بم ڈسپوزل یونٹ حکام کے مطابق ناکارہ بنائے گئے بم میں 3 سے 4 کلو گرام تک بارودی مواد نصب تھا جسے ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق بم پولیس موبائل وین کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا جسے بروقت کاروائی کے دوران ناکارہ بنا کر تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔