بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیفٹی آلات استعمال نہ کرنیوالے لائن مینو ں کی معطلی کا فیصلہ

سیفٹی آلات استعمال نہ کرنیوالے لائن مینو ں کی معطلی کا فیصلہ


پشاور۔پسکو میں لائن سٹاف کو حادثات سے بچاؤ ٗ وجوہات کے تعین اور حل کے لئے چیف ایگزیکٹیو پسکو کی زیرصدارت واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک سیفٹی سیمینار منعقدہوا جس میں چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرشبیراحمد 249 تمام چیف انجینئرز249ڈائریکٹرجنرلز249 شیخ محمد طفیل سیفٹی کنسلٹنٹ 249 تمام ایس ایز اور پشاورکے ایکیسنز اوردوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی. چیف ایگزیکٹیوپسکو نے حالیہ دنوں میں لائن مینوں کے دوران کار وفات پر افسوس اوررنج کا اظہارکیااور شہیدکارکنوں کی مغفرت اوردرجات میں اضافہ کے لئے دعا کی. چیف ایگزیکٹیو نے حکم دیا کہ آئندہ لائن سپرنٹنڈنٹ لائن مین کے ساتھ لائن پرکام کے دوران موجود رہے گا۔

لائن مین کو کام پر جانے سے پہلے سیفٹی اورکام کے بارے میں ضروری آگاہی دی جائے.انہوں نے کہاکہ اگرکوئی لائن مین سیفٹی آلات کے استعمال میں کوتاہی کرتا ہے تو اس کے خلاف اسی وقت سخت ایکشن لیا جائے. اس سلسلے میں شہریوں کا تعاون بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا .اگر لائن مین کو لائن پر بغیرسیفٹی آلات کے کام کرتا ہوا دیکھیں تو اسی وقت اس کی فوٹو بناکر سیل فون نمبر 0333-9154089(ڈائریکٹرسیفٹی) پر واٹس ایپ کردیں .ایسے لائن مین کو فوری طورپر معطل کردیا جائے گا. اجلاس میں جانی نقصان کی صورت میں قصوروار کی فوری سزا کے تعین کا بھی فیصلہ کیا گیا.اورقراردیا گیا کہ پہلے Fatal Accident کی صورت میں سب ڈویژنل چےئرمین 249لائن سپرنٹنڈنٹ249ایس ڈی او اور ایکسین کو معطل کیا جائے گا۔

دوسرے Fatal Accident کی صورت میں لائن سپرنٹنڈنٹ249سرکل چےئرمین 249ایس ڈی او 249ایکسین کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا. چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ سیفی آلات لائن مین کا زیور ہیں اور اس کے استعمال میں شرم نہیں کرنی چاھئے.انہوں نے کہا کہ ٹریننگ تربیت کا اہم حصہ ہے اورلائن مین کو اپنے کام کے بارے میں آگاہی اورتربیت نہایت اہم ہے اس لئے جن لائن مینوں نے ٹریننگ نہیں کی ہے ان کو ٹریننگ پر بھیجا جائے۔