بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جماعت اسلامی کا تحریک شروع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا تحریک شروع کرنے کا اعلان


پشاور۔جماعت اسلامی نے ایف سی آر نامنظور تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 15جولائی تک تمام ایجنسی ہیڈکوآرٹرز میں پریس کانفرنسیں کی جائیں گی ٗ10اگست تک تحصیل اور مرکزی ہیڈکوارٹرز میں جلسے او رمظاہرے کئے جائینگے جبکہ10 اگست سے 20 اگست تک پورے فاٹا میں بڑا احتجاج اجتماع منعقد کیا جائیگا اس امر کا اعلان جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے پیر کے روزالمرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان، نائب امیر صاحبزادہ ہارون الرشید، جماعت اسلامی فاٹا کے سیکرٹری جنرل محمد رفیق آفریدی، نائب امیر زرنور آفریدی اور صوبائی رہنما انتخاب خان چمکنی، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ اور جماعت اسلامی فاٹا کے سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ قبائلی عوام ستر سال سے محرومی کا شکار ہیں جماعت اسلامی ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے تحریک شروع کررہی ہیں ہر کوئی کہتا ہے کہ قبائلی محب وطن ہے لیکن کوئی حقوق دینے کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی نے سات ہزار کے قریب فاٹا کے ملکان اور زعما سے رائے لے کر اصلاحاتی رپورٹ بنائی وفاقی حکومت کی جانب سے اصلاحاتی رپورٹ کے خاکے میں رنگ بھرنے کی کوشش نہیں کی جارہی حکومت نے 31دسمبر 2016ء اور بعد ازاں اپریل 2017ء تک آئی ڈی پیز کی واپسی کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اس وقت بھی ساڑھے نو لاکھ آئی ڈی پیز مختلف کیمپوں اور علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ا

ن آئی ڈی پیز کے بچے بھی تعلیم سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے قبائلی عوام کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو اگست کے آخری ہفتے میں فاٹا اصلاحات کا مسئلہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے اگر اصلاحات پر عمل در آمد نہ کیا گیا تو فاٹا کے عوام کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ایکشن لے اور نظر آنے والے اقدامات اٹھائے۔ حکومت نے وقتی طور پر کچھ اعلانات کرکے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے بعد حکومت سوگئی ہے جسے جگانے کے لئے لانگ مارچ اور دھرنا ضروری ہے۔