بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / طلباء کیلئے ری ٹوٹلنگ کا نیا نظام متعارف

طلباء کیلئے ری ٹوٹلنگ کا نیا نظام متعارف


پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ری ٹوٹلنگ کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت طلبہ اپنے موبائل یا کمپیوٹر انٹرنیٹ کے ذریعے پرچوں کی ری ٹوٹلنگ کیلئے اپلائی کر سکیں گے اور انہیں درخواست جمع کرانے کیلئے بورڈ نہیں جانا پڑیگا پشاوربورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن کے مطابق نئے آن لائن نظام کے تحت صرف ان طلبہ کو بورڈ آنے کی ضرورت ہوگی جن کے نمبرات میں تبدیلی واقع ہو جائے وہ طلبہ اوریجنل بنک رسید اور پرانی ڈی ایم سی جمع کرکے اپنی نئی ڈی ایم سی وصول کرسکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواست جمع کرانے کیلئے الائیڈ بنک کی کسی بھی برانچ میں فی پرچہ 500روپے ری ٹوٹلنگ فیس ایک رسید پر جمع کرائی جا سکتی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے پشاور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر ری ٹوٹلنگ کیلئے درج ہدایات پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ری ٹوٹلنگ کے ٹریکنگ نمبر سے طلبہ اپنی درخواست کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکیں گے پیپر کیری ٹوٹلنگ کے بعد طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا جائیگا چیئرمین نے مزید کہا کہ پشاور بورڈ اور صوبے کے دیگر تعلیمی بورڈوں کی تاریخ میں آن لائن سسٹم پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا ہے جس سے دوردراز کے طلباء و طالبات کو گھر بیٹھے سہولت دستیاب ہو گی۔