بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شمالی وزیرستان میں 6بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے

شمالی وزیرستان میں 6بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے


بنوں ۔شمالی وزیرستان کی تحصیل دو سلی میں سیلابی ریلے میں چھ بچے بہہ گئے تین بچوں کو مردہ جبکہ دو کوزندہ نکال لیا گیا گزشتہ روزشمالی وزیرستان میں رزمک کی سب ڈویژن دو سلی کے علاقہ ستر سروبی میں کمسن بچے پھل اکھٹا کرنے کیلئے پہاڑوں کی طرف چلے گئے تھے کہ اس دوران مون سون بارشوں سے آنے والی سیلابی ریلے میں طغیانی آگئی جو اپنے ساتھ چھ بچوں کو بہا کر لے گئی اس موقع پر فوری طور پر علاقہ میں موجود لوگوں نے اُنہیں نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اس دوران دو بچوں کو زندہ جبکہ تین کی لاشیں نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کی گئیں۔ آخری اطلاعات تک ایک بچے کی تلاش جاری رہی ،اسی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی سیلابی ریلے میں طغیانی آنے سے شگئی تحصیل مزدک کلہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چالیس مقانات کو نقصان پہنچا ۔