بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / واٹس ایپ میں ٹیکسٹ فارمیٹ کرنا اب بہت آسان

واٹس ایپ میں ٹیکسٹ فارمیٹ کرنا اب بہت آسان


اگر تو آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میسجنگ اپلیکشن نے آپ کے لیے ٹیکسٹ فارمیٹ کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔

جی ہاں پہلے اگر ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک یا اسٹرائیک تھرو کرنے کے لیے *، _ یا ~ کے نشانات الفاظ کے آگے پیچھے لگانے پڑتے تھے تو اب ایسا نہیں کرنا ہوگا۔ بلکہ اب یہ عمل زیادہ آسان اور صارف دوست بنا دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں یہ نئی اپ ڈیٹ کردی گئی ہے بس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں اور پھر ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے کے لیے اس طریقہ کار پر عمل کریں۔

اب واٹس ایپ پر اپنے میسج کو ٹائپ کرنے کے بعد اسے سینڈ کرنے سے پہلے کچھ دیر دبا کر رکھیں تو آپ کے سامنے پوپ اپ مینیو آجائے گا جس میں بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو کے آپشن بھی کاپی پیسٹ کے ساتھ موجود ہوں گے۔

یہ سادہ سی اپ ڈیٹ ٹیکسٹ فارمیٹنگ کو صارفین میں زیادہ مقبول بنا دے گی۔

اسی طرح واٹس ایپ نے ایموجی سرچ آپشن کا بھی اضافہ کردیا ہے۔

اب یہ ایپ کسی لفظ کو ٹائپ کرنے پر اس سے متعلق ایموجی کا مشورہ دے گی۔

واٹس ایپ کو توقع ہے کہ ان اضافوں سے صارفین کے لیے اس اپلیکشن میں وقت گزارنا زیادہ اچھا تجربہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ دونوں فیچرز فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہیں اور آئی او ایس پر متعارف نہیں کرائے گئے۔