بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت نے سی ڈی اے کی درخواست منظور کر لی

خیبر پختونخوا حکومت نے سی ڈی اے کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد ۔خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے تحت معقول شرح پر ہری پور کے 9 دیہاتوں میں زمین کی خریداری کی جائے گی تاکہ تربیلا ڈیم سے پانی کی پائپ لائن بچھائی جا سکے اور دریائے سندھ سے پانی لایا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 جون کو ہری پور کے ڈپٹی کمشنر نے ایک خط کے ذریعے سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت ادارے کو مطلوبہ زمین فراہم کرے گی۔

جو ہری پور وار غازی کی تحصیلوں میں واقع ہے تاکہ تربیلا ڈیم سے پائپ لائن بچھائی جائے ۔ رپوٹس میں کہا گیا ہے کیونکہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے پاس اس بڑے 90 ارب روپے کے پروجیکٹ کے لئے فنڈز نہیں ہیں اس لئے انہوں نے کے پی کے حکومت سے زمین کی خریداری کا عمل شروع کیا تھا تاکہ 42 کلو میٹر زمین سے 35 کلومیٹر والی لمبی پائپ لائن بچھائی جا سکے ۔ یہ پائپ لائن اسلام آباد کے قریب شاہ اللہ دتہ علاقے میں ختم ہو گئی ۔ ممبر اسٹیٹ خوشحال خان کا کہنا ہے کہ ہمارے درخواست کے جواب میں ڈی سی ہری پور اراضی کی معقول اور کنٹرول ریٹ دے دیا ہے جو خیبرپختونخوا میں خریدا جائے گا ۔