بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ کیس ٗ جے آئی ٹی اراکین کی دوحہ میں انٹری

پانامہ کیس ٗ جے آئی ٹی اراکین کی دوحہ میں انٹری

اسلام آباد ،دوحہ۔پانامہ کیس کی حوالے بنائی گئی جے آئی ٹی کے 2اراکین قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے دوحہ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے اراکین عامر عزیز اور بریگیڈیئر کامران اسلام آباد سے دوحہ پہنچے ہیں جہاں وہ قطری شہزادے کے خط کے حوالے سے ان کا بیان ریکارڈ کریں گے ۔

ذرائع نے بتایاکہ اراکین آج ہی قطرے شہزادے کا بیان ریکارڈ کریں اور پھر فوری اسلام آباد واپسی ہوگی۔قبل ازیں جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کیلئے سوالنامہ تیار کیا جس میں شامل کچھ سوالات سامنے آئے ہیں جن میں قطری شہزادے سے پوچھا جائے گا کہ میاں شریف نے کن شرائط پر قطر میں سرمایہ کاری کی؟

کتنی رقم کی سرمایہ کاری کی، سرمایہ پاکستان سے قطر کیسے گیا؟قطر میں کی گئی سرمایہ کاری سے منافع کتنا ہوا؟مے فیئر فلیٹس کس سیٹلمنٹ کے زریعہ شریف خاندان کے حصے میں آئے؟

حسین نواز یا شریف فیملی کب سے ان فلیٹس میں مقیم ہے؟ کیا حتمی سیٹلمنٹ سے پہلے شریف فیملی ان فلیٹس کا کرایہ دیتی رہی؟سیٹلمنٹ کے تحت کب یہ فلیٹس حسین نواز کے نام ٹرانسفر ہوئے؟