بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے مہم شروع کرنیکا فیصلہ

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے مہم شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لئے اکیس روزہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مہم ستمبر میں شروع کی جائے گی، اساتذہ کرام پر مشتمل عملہ گھر گھر جاکر نئے ووٹرز کا اندراج کرے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ستمبر میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اکیس روزرہ مہم کے دوران اساتذہ کرام پر مشتمل عملہ گھر گھر جاکر نئے ووٹرز کا اندراج کرے گا اور وفات پانے والے ووٹرز کو تصدیق کے بعد فہرست سے خارج کرے گا۔ اکیس روزہ مہم مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے قریبی ڈسپلے سینٹر پر نئی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جس سے ووٹر اپنے تصدیق کریگا۔واضح رہے کہ فہرستوں پر نظر ثانی ہر سال کی جاتی ہے ۔پچھلے سال اگست میں انتخابی فہرستوں میں نظرثانی کی گئی تھی۔