بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے،آرمی چیف

ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے،آرمی چیف

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن پہلے باقی سب بعد میں ملکی ترقی کے لیے ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس کیلئے پاکستان کو بہت فاصلہ طے کرنا پڑا ،کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے منفی سوچ کو شکست دینا ہوگی ،قوم کی بے غرض اور بے لوث خدمت انجام دیتے رہیں گئے ۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنو عاقل گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ اورجی او سی پنوعاقل نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور اندونی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی پیش ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا اور افسروں وجوانوں کے عزم وحوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔دہشتگردی کے خلاف کامیابی کیلئے پاکستان کو بہت فاصلہ طے کرنا پڑا ۔کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے منفی سوچ کو شکست دینا ہوگی جس کے لیے کوششیں مجموعی طور پر کی جائیں۔قوم کی بے غرض اور بے لوث خدمت انجام دیتے رہیں گے۔آرمی چیف نے مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔