بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / راکٹ کی شکل کا 20 لاکھ مالیت کا قیمتی فاؤنٹین پین

راکٹ کی شکل کا 20 لاکھ مالیت کا قیمتی فاؤنٹین پین


جینیوا۔ سوئزرلینڈ میں قیمتی پین بنانے والی مشہور کمپنی میسن کران ڈی آچے نے گھڑی ساز کمپنی ایم بی اینڈ ایف کے ساتھ مل کر روشنائی والا ایک خوبصورت پین بنایا ہے جو راکٹ کی شکل میں کھلتا ہے اور ایک لانچ پیڈ بکس میں دستیاب ہے۔

اس کی قیمت بھی آسمانی ہے یعنی 19900 ڈالر جو پاکستانی روپوں میں 20 لاکھ روپے کے برابر ہے۔ اسے بنانے میں بہترین کاریگروں نے خاص کردار ادا کیا ہے اور 4 سال کا عرصہ لگا ہے۔ پین میں 99 اوزار اور ٹکڑے ہیں جنہیں ہاتھوں سے جوڑنے کے لیے 500 اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسے ’’ایسٹروگراف‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک راکٹ یا خلائی جہاز کی صورت میں ایستادہ ہوتا ہے اور ایک چھوٹا مقناطیسی خلانورد بنایا گیا ہے جو راکٹ نما پین کے دروازے سے چپک جاتا ہے۔