بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پاکستان میں سینما مالکان کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں سینما مالکان کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ


 کراچی۔ سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پرلگائی گئی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع کردی گئی ہے۔

 پاکستان میں بھارتی فلموں کے نمائش کنندگان اور سینما مالکان نے پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کےکام کرنے پرخودساختہ پابندی لگانے کے بعد پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کااعلان کیاتھا۔

تاہم بھارتی انتہا پسند تنظیم  ایم این ایس پر بھارتی فوج کی تنقید اورمالی خسارے کے بعد سینما مالکان نے بھارتی فلموں  سے پابندی اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج چئیرمین پاکستان ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن زوریزلاشاری کریں گے