بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے صوبائی افسران کی نامزدگی

نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے صوبائی افسران کی نامزدگی


پشاور۔نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے لئے 29افسران کی نامزدگی کر دی گئی ہے جس کا باقاعد ہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے سات اگست سے سولہ جنوری تک ہونے والے کورس میں نامزد ہونے والے افسران میں کمشنر پشاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم ، آر پی او مالاکنڈ اختر حیات ، چیف این ٹی آر سی آر سجاد افضل آفریدی ، سیکرٹری طارق سعید ،کسٹم گروپ کے قربان علی خان ، ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری ، محمد یعقوب خواجہ،جاوید جلیل خٹک سمیت مختلف گروپ کے جن افسران کو نامزد کیا گیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے نئے سیکرٹری ایری گیشن ،کمشنر پشاور ڈویژن اورڈی آئی جی مالاکنڈ کی تقرری کیلئے مختلف افسران کے ناموں پربھی غور کررہی ہے۔