بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،قطری شیخ

بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا،قطری شیخ


دوحہ۔ شیخ حماد بن جاسم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کودفتریا گھر آنے کی پیشکش کررکھی ہے لیکن جے آئی ٹی نے بیان کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔ذرائع قطری شیخ حماد بن جاسم کے مطابق شیخ حماد جاسم نے پاناما جے آئی ٹی کودفتریا گھر آنے کی پیشکش کررکھی ہے، جے آئی ٹی نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا توخوش آمدید کہیں گے لیکن جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔

دوسری جانب جے آئی ٹی کے دوممبران عرفان نعیم منگی اوربریگیڈیئرکامران دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، دونوں ممبران پرواز ای کے 612پرساڑھے 7 بجے بینظیر ایئرپورٹ پہنچے ۔واضح رہے کہ شہزادہ حمد بن جاسم کی جانب سے چند روز قبل بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں ان کے پیش کردہ خط کے ہر لفظ کو ناقابل تنسیخ شہادتوں کے ذریعے درست ثابت کردیں گے۔