بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بیٹوں نے باپ کی داڑھی اور مونچھیں مونڈھ دیں

بیٹوں نے باپ کی داڑھی اور مونچھیں مونڈھ دیں


فیصل آباد۔بد بخت بیٹوں نے دوستوں سے ملکر دوسری شادی سے روکنے کے لئے باپ کو اغواء کے بعد داڑھی مونچھے مونڈنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بنادیا‘پولیس نے ملزمان کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔ آن لائن کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ گلبرگ چوک کے رہائشی مختار احمد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے بیٹے امتیاز اور شعیب نے اپنے ساتھیوں سے مل کر مجھے اغواء کرکے سر ‘ داڑھی‘ مونچھیں مونڈھنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر چھوڑ دیا۔

مختار احمد نے بتایاکہ وہ تین بیٹوں اور دو بیٹیوں سمیت پانچ بچوں کا باپ ہے اور ڈیڑھ سال قبل اس کی بیوی وفات پاگئی تھی لہٰذا اب دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کو روکنے اور میری کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے کی غرض مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا تاہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے بچوں سے جان کا خطرہ ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے تاکہ میں سکون سے زندگی بسر کرسکوں۔