بریکنگ نیوز
Home / بزنس / امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا نوٹس

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا نوٹس

سلام آ باد ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرکے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مصنوعی طور پر اضافے کا سخت نو ٹس لے لیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاملہ پر شدید تشویش ،غصہ اور مایو سی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کچھ عناصر،بنک اور ادارے موجودہ سیاسی صور تحال کا ناجائز فائدہ ا ٹھا رہے ہیں۔

مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرنے والے عناصر اور اداروں کی شناخت کرکے ان کی خلاف ملکی مفاد کی پیش نظر سخت کاروائی کی جائے گی۔بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرکے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مصنوعی طور پر اضافے کا سختی سے نو ٹس لیاجس کی وجہ سے ملک کی فارن ایکس چینج مارکیٹ پر منفی اثر مرتب ہورہے ہیں۔