بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مریم نواز کو سیلوٹ کرنے پرسوشل میڈیا کی تنقید

مریم نواز کو سیلوٹ کرنے پرسوشل میڈیا کی تنقید

اسلام آباد۔سپیشل برانچ کی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو سیلوٹ کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی کیا اور زمین سے بال پوائنٹ اٹھا کر ان کے ہاتھوں میں تھما دی تاہم مخالفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بدھ کو پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنی پہلی پیشی پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں تو گاڑی سے اتر تے وقت وہاں پر موجود ایس ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم نے ان کو سیلوٹ کیا اور ان کے ہاتھوں سے گری بال پوائنٹ زمین سے اٹھا کر ان کو دینے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تاہم حریف سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کی جانب سے اس ویڈیو کی شدید تنقید کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے پاس کوئی عہدہ ہے نہ ہی وہ عوام نمائندہ ہیں اس کے باوجود سرکاری افسر نے انہیں کیوں سیلوٹ کیا ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل جے آئی ٹی نے مریم نواز کی پیشی پر ایک خاتون پولیس افسر کی تعیناتی کا حکم جاری کیاتھا جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ارسلہ سلیم کو تعینات کیاگیا۔